حیدرآباد: 6 جون (پی ایم آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی کی عوامی مقبولیت اور سیا سی طا قت میں زبر دست اضا فہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 17منجملہ لوک سبھا کی 8نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور7نشستوں پر پارٹی دوسرے مقام پر رہی۔ ادوسری طرف لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اپنی شناخت کھو بیٹھی۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس امیدواروں کی کئی حلقوں میں ضمانت بھی ضبط ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے اپنے حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا مستقبل بی جے پی ہے۔ ملک کے عوام نے ایک بار پھر مودی کو جیت دلائی ہے۔جبکہ تلنگانہ کی عوام نےپارٹی کی بھر پور تائید کا مظا ہرہ کیا ہے۔کشن ریڈی نے مزید کہا کے بی جے پی کی رائے دہی کے فیصد میں ہر سال اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 35 فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں جھوٹا پروپگنڈہ کیا تھا تاہم ملک کے عوام نے ایک بار پھر اقتدار بی جے پی کو دیا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرے گی۔(پی ایم آئی)