حیدرآباد 6 جون(پی ایم آئی)ریاست میں اٹھارویں لوک سبھا کے چناؤ میں ا نگریس اور بی جے پی کی جیت برا بررہی جبکہ مجلس نے پانچویں مر تبہ کا میا بی حا صل کی۔اس طر ح
تلنگانہ کی 17 لوک سبھا نشستوں میں کانگریس 8 اور بی جے پی نے 8 اور مجلس نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے اس انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کس برا حال ہو گیا۔ بی آر ایس نے 17 حلقوں میں مقابلہ کیا لیکن صرف دو حلقوں میں دوسرے نمبر پر رہی ۔ اس انتخابات کے بعد لوک سبھا میں بی آر ایس کی نمائندگی ختم ہو گئی۔ گزشتہ انتخابات میں بی آر ایس کے 9 ارکان پارلیمنٹ نے کامیابی حاصل کی تھی
کانگریس اور بی جے پی نے اپنی طاقت کو دو گنا کرلیا ہے کانگریس نے جن 8 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ان میں ورنگل سے کڈیم کاویہ، محبوب آباد سے بلرام نائک،کھمم سے رگھو رام ریڈی، نلگنڈہ سے رگھووہرریڈی، بھونگیر سے کرن کمار ریڈی، ناگر کرنول سے ملو روی، ظہیر آباد سے سریش کمار شیٹکر اور پداپلی سے ومشی کرشنا شامل ہیں جبکہ بی جے پی کامیاب ہونے والے 8 ،امیدواروں میں
سکندرآباد سے کشن ریڈی، ملکاجگیری سے ایٹالہ راجندر، عادل آباد سے گوڈم ناگیش، کریم نگر سے بنڈی سنجے، چیوڑلہ میں کونڈا وشویشور ریڈی ، نظام آباد سے اروند ، محبوب نگر میں ڈی کے ارونا اور میدک سے رگھو نندن راو شامل ہیں اس طرح حیدرآباد سے مجلس کے امیدوار بیرسٹر اسد الدین اویسی نے 5 ویں مرتبہ ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی (پی ایم آئی)