کانگریس کے دور اقتدار میں پہلا یوم تاسیس منایا گیا ’تلنگانہ کا سرکاری گیت جیا جیا ہے تلنگانہ کو اتوار کے روز یہاں ریاست کی یوم تاسیس تقاریب کے دوران جاری کر دیا گیا
ریاست کے ممتاز تلگوشاعر ومصنف اندے سرینے اس گیت کو تحریر کیا جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی نے موسیقی دی۔
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست کے اس سرکاری گیت (ترانہ) کو جاری کیا۔ سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ پر منعقدہ یوم تاسیس کی سرکاری مرکزی تقریب میں ریاست کا ترانہ توجہ کا مرکز رہا۔
اس سرکاری تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس ترانہ (گیت) کا مختصر ورژن پیش کیا گیا، جب اس گیت کو پیش کیا جا رہا تھا تب چیف منسٹر ریونت ریڈی، کابینی وزراء، اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد اورتقریب میں شریک دیگر افراد و اعلیٰ عہدیدار کھڑے ہوگئے۔
اس تقریب میں اندے سری اور کیروانی دونوں شریک تھے۔ مصنف وشاعر اندے سری جنہوں نے 20 سال قبل یہ گیت تحریرکیاتھا، جذباتی ہوگئے، دسمبر2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد حکومت نے اس گیت کو ریاست کے سرکاری گیت (ترانہ) کے طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا۔
چیف منسٹر نے اس گیت کی کمپوزنگ کو حتمی شکل دینے کیلئے اندے سریاور کیروانی سے مشاورت کی تھی۔30مئی کو منعقدہ مختلف سیاسی قائدین کے اجلاس میں جس میں چیف منسٹر وزراء، کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کے قائدین شریک تھے۔
جیا جیا ہے تلنگانہ کے دونوں ورژنوں کو منظوری دی تھی۔ جن میں 2.30 منٹ کا مختصر ورژن اور 13.30 کا مکمل ورژن شامل ہے۔ کانگریس کے دور اقتدار میں پہلا یوم تاسیس منایا جارہا ہے، گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کرنے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی پریڈ گراونڈ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ترنگا لہرایا۔
چیف منسٹر نے سٹی آرمڈ ریزرو پولیس، آکٹوپس، ماونیٹ پولیس سی اے آر، ڈیزاسٹر ریسپانس، فائر سرویس، بھارت اسکاوٹس اور اقامتی اسکولس کے طلبہ کے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ ریونت ریڈی نے بہتر خدمات کی انجام دہی پر پولیس عہدیدار میں میڈلس تقسیم کئے