نہ صرف شیعہ سنّی مسلمان بلکہ ہندو ستان کے ہندو بھی ندیم سرور کے شیدا ہیں(نجف علی شوکت)
آسٹریلیا۔ (پی ایم آئی) بہ تصدق شہزادی کو نین ما در مظلوم اقطاق عالم میں نو حہ خوانی کی دنیا میںصف اول کے صاحب بیاض و شہرہ آفاق نعت خواں ’منقبت خواں، نوحہ خواں ، ترانہ گو ،شاعر اہلیبیت(س)’جناب سید ندیم رضا سرور (پا کستان کے اعزاز میں آسڑیلیاکے شہر برسبین میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ’عید الفطر کے بعد عید ایوارڈ کی تقریب آراستہ کی گئی۔ جس کا مقصد کوئنسلینڈ میں سماجی ’معاشرتی اور مذہبی خدمات کو انجام دینے والے افراد اور اداروں کی خدمات کے اعتراف میں انکو اپناAPNA عید ایوراڈ سے نوازہ گیا ’عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں جناب ندیم رضا سرور اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حثیت سہ شر کت کی جو سب کی تو جہ کا مر کز بنے رہے ۔ ’
جناب ندیم رضاسرور اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر سڈنی سےتشریف لایے ’اس تقریب میں مختلف کیٹیگریزں میں ایوراڈ دیئے گے تقریب میں جب ندیم رضا سرور پنڈال میں تشریف لانے تو تمام شرکاء نے انکا وا لہا نا استقبال کیا ’اور آسڑیلیا کے Assistant Minister for Multicultural Engagement اسسٹنٹ منسٹر آف ملٹی کلچر جناب سینٹر پا ل اسکار اور میئر Mayor جناب جان ریون نے انکو میزبان کے طور پر خوش آمدیدکہا ’اس عید ایوارڈ کی تقریب کے اہتمام آسڑیلین پاکستانی نیشنل ایسویشن اس بی اس SBSکے تعاون سے کیا تھا جناب ندیم سرور کو جب ڈائس پر بلایا گیا تو ممبر آف پالیمنٹ’سینٹرز ’کونسلر اور میر نے آپکا کھڑے ہوکر استقبال کیا ’ یہ منظر دیکھ کر کئی پاکستانینوں خو شی سے آنکھیں بھر آئی کہ یہ استقبال دراصل جناب ندیم رضاسرور کی 45 سالہ ان پرخلوص اورانتھک محنت کا اعتراف تھا جو انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
ندیم 2013 کے بعد آسڑیلیا میں مقیم ہونے کے سا تھ ہی آسڑیلیا اور پاکستان کی نمائندگی کی’مذہبی ہم آہنگی ’معاشرتی مسائل ،نوجوانوں کی اصلاح کے پروجیکٹ پر اپنی شاعری اپنے لحن اور روحانی گفتگو کے ذریعے عالم انسانیت کو مُسلسل بہترین اور موثر پیغام کو ھمیشہ جاری رکھا،اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ تمام ایوراڈ جیتنے والے افراد کو سینٹرز ’میئر اور ممبر آف پالیمنٹ نے ایوراڈ دیئے جبکہ سینٹر جناب پال اسکار ’میرجان ریون ’ممبر آف پارلیمنٹ جناب لوئس پاور ’اور پیٹر رسو کو انکی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ جناب ندیم رضا سرور نے دیا جو کہ بحیثیت پاکستانی کے بہت بڑا اعزاز ہے یاد رہے کہ جناب ندیم رضا سرور اپنی 45 سالہ کیرئیر میں خواہ وہ لاکھوں کا مجمع ہو یا سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ، اپ نوحہ خوانی میں ہمیشہ ہی سب سے ذیادہ مقبول نوحہ خوان اول نمبر پر رہےہیں جو ایک عالمی ریکارڈ سا مقام رکھتا ہے
سال 2017 میں سید ندیم رضا سرور گوگل پر سرچ ہونے والے مردوں میں نمبر ون پر رہے ’پاکستانی کرکٹر کے بعد سید ندیم رضا سرور کو گوگل پر سرچ کرنا یہ بتاتا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے دل میں بستے ہیں مگر اس تقریب میں انکی پزیرائ دیکھ کر یوں لگا کہ نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں انکے فن کے قدردان موجود ہیں پنڈال میں موجود ہر شخص انکی تعریف اور انکے ساتھ تصویر بنانے کو اپنا اعزاز جان رہے تھے ’افغانستان ’ہندوستان ’سری لنکا کے اعزازی ہائی کمشنر یا فی جی و بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم ہوں سب انکے شیدائی نظر آے
آخر میں سید ندیم رضا سرور کو اپنا عید ایوراڈ ممبر آف پارلیمٹ جناب پیٹر رسو اور لین پاور نے دیا جبکہ آسڑیلین اور پاکستانی کیونٹی کا جانب سے ایک منفرد فریم کیا ہوا ایوارڈ دیا گیا جس میں سید ندیم سرور کی تصویر اور آسڑیلیا میں خدمات کا میڈل فریم کنندہ ہونے تھے یہ ایوارڈ اپکو سینٹر پال اسکار اور میئر خناب جان رہون نے دیا ۔
جناب ندیم رضا سرور نے آسڑیلین پاکستانی نیشنل ایسویشن کے بانی جناب سید شعیب زیدی ’انکی آرگنائزیشن اپنا اور تمام ایوارڈ وصول کرنے والوں اور حکومتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی گفتگو اور ایک نظم سے سب کی دل جیت لئے برسبین میں یہ تقریب ایک تاریخی تقریب مانی گئی، جس میں کسی پاکستان اسٹار کو اتنے احترام ’عزت اور وقار سے نوازہ گیا حکومتی نمائندوں نے جناب ندیم رضاسرور کی خدمات پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکے ساتھ انکی میز پر وقت گزارہ اور انکے بارے میں جاننے کی کوشش کی ’
سید ندیم سرور کی شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے اداروں اور نمایندوں نے اس تقریب میں شرکت کر تے ہوئی چا ر چاند لگا دیےجس کی ما ضی میں کو ئی نذیر نہیں ملتی۔(بشکریہ شعیب بھا ئی)