اسد کا سا منا کر نا کوئی مذاق نہیں: لوک سبھا انتخابات میں مجلس اور کا نگریس کو ووٹ دینے ایس پی ایف کی اپیل

حیدرآباد 12مئی(پی ایم آئی) شیعہ مسلم پو لیٹیکل فورم نے اپنی برادری سے پر زور اپیل کی ہے کےوہ تلنگا نہ کی 17 لوک سبھا سیٹوں پراپنے حق رائے دہی کا صد فیصد استعمال کریں۔فو رم نےکہا ہے کےحیدرآباد لوک سبھا میں شیعہ رائے دہندوں کی قا بل لحاظ تعداد ہے۔اٹھارویں لوک سبھا کے انتخا بات ملک سا لمیت ’ یکجہتی کو بچا نےوالوں اورنفرت اور مذہب کے نام پر کی جا نے والی سیا ست کے در میان ہو نے والی فیصلہ کن جنگ ہے۔
کنوینر محمد عباس نےشیعہ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ13 مئی کو حیدر آباد لوک سبھا میں کل ہند اتحاد المسلیمین کے امید وار اسد الدین او یسی کے حق میںاپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔جس طرح آپ سب نے 1984 کے لوک سبھا انتحا بات میں اپنے ووٹ کی طا قت اور جذبہ دیکھا یا تھاآج بھی ویسے ہی جذبے کی ضرورت ہے۔ جناب سلطان صلاح الدین اویسی صاحب پہلی مر تبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کےاس وقت سے لیکر آج تک آپ لوگ جڑے ہو ئے ہیں۔

محمد عباس نےبتا یا کےحیدرآباد اور سکندرآباد میں فورمکی جانب سے شعور بیداری مہم کچھ حد تک کا میاب رہی وو نوں حلقو ں میں تیرا ہزار ۲۷۲( 13;272)’افراد نےاپنے نام ووٹرس لسٹ میں درج کر وائے۔انہوں نے کہا کےدیگر حلقہ جات میں کا نگریس کے حق میں ووٹ دینا نا گزیر ہے۔اگر کو ئی ایسا حلقہ ہو جہا ں سہ رخی مقا بلے میں دوسری سیکو لر پار ٹی کے امید وار کی کا میا بی کے امکا نات نظر آئے تو آپ با شعور ہیں اپنا فیصلہ بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ آ پ لوگ مع اہل وعیال اپنے جمہوری حق رائے دیہی کا استعمال کریں تاکہ ملک میں جمہوریت قائم رہے اور دستورہند کو ختم کرنے کے جو اشارے دیے جا رہے ہیں اس پر قدغن لگے۔
۔(press media of india)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں