آندھرا پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ 13مئی کو رائے دہی

حیدرآباد 12 مئی 24 (پی ایم آئی) دونوں تلگو ریا ستوں میں۔ تلنگانہ کی تمام 17 لوک سبھا سیٹوں اور آندھرا پر دیش کی تمام 25 لوک سبھا سیٹوں اور 175 رکنی آندھرا پردیش اسمبلی کے لیے پیر کو چوتھے مرحلے میں انتخا با ت ہو نگےاور وو ٹوں کا گنتی 4 جون کو ہوگی۔آندھرا پردیش کے 26 اضلاع کے 46,389 پولنگ بوتھس میں 1.60 لاکھ ای وی ایم کا استعمال کیا جائے گا۔ الیکشن سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کے لیے 5,00,000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پیر کو ہونے والی پولنگ کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ووٹنگ اضلاع میں کم از کم 70 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹ کی جائے گی۔ 25 لوک سبھا حلقوں سے 454 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ آندھرا پردیش کے 175 اسمبلی حلقوں سے 2,387 امیدوار میدان میں ہیں۔13 مئی کو ہونے والی پولنگ کے لیے 46 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کل 12,438 حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کی ہے۔ویب کاسٹنگ کی سہولت 34,651 پولنگ اسٹیشنوں پر دستیاب کرائی گئی ہے۔74.70 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ویب کاسٹ کی جائے گی۔25 لوک سبھا حلقوں سے 454 امیدوار میدان میں ہیں۔175 اسمبلی حلقوں سے 2,387 نامزد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔2,154 مرد امیدوار اور 231 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ووٹروں کی کل تعداد 4.14 کروڑ ہے، جس میں 2.30 کروڑ مرد ووٹرز، 2.10 کروڑ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔3,421 تھرڈ جینڈر ووٹرز اور 68,185 سروس الیکٹروس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں