تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل’ 3.32 کروڑ رائے دہندے ، 35,808 پولنگ مراکز: وکاس راج

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مئی– تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 3.32 کروڑ رائے دہندے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے جن کیلئے 35 ہزار 808 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کیلئے جملہ 525 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں جن میں 285 آزاد امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ حلقہ لوک سبھا عادل آباد میں سب سے کم 12 امیدوار اور سب سے زیادہ حلقہ اسمبلی سکندرآباد میں 45 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ بعض مقامات پر 2 تا 3 بیالٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ 7 لوک سبھا حلقوں میں 3 ای وی ایم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ 9 حلقوں میں 2 ای وی ایم استعمال کیا جارہا ہے۔ عادل آباد لوک سبھا حلقہ میں صرف ایک ای وی ایم کافی ہے۔ وکاس راج نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں لوک سبھا انتخابات کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اضلاع کے کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہیں اور تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پولنگ بوتھ میں رائے دہندوں کی سہولتوں کیلئے تمام بنیادی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں