حیدرآباد، 30 اپریل (پی ایم آئی)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے ورکنگ صدر جگاریڈی نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی ملک کے مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ آج یہاں اخباری نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگاریڈی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنے کی سازشیں رچ رہے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ جب راہول گاندھی وزیر اعظم بنیں گے تب ہی کمزور طبقات بالخصوص ایس سی، ایس ٹی اور بی سی اور اقلیتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ویڈیوز کے سلسلے میں دہلی پولیس کی طرف سے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دیگر تلنگانہ کانگریس قائدین کو بھیجے گئے سمن کا جواب دیتے ہوئے، ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر نے کہا کہ دہلی پولیس بی جے پی حکومت کی ہدایت پر گاندھی بھون آئی تھی۔ .
“نریندر مودی نے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران ایک متنازعہ ربیان دیا تھاکہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو ہندوؤں کی دولت بشمول خواتین کا منگل سوترا اور ان کا سونا مسلمانوں کو دے دیا جائے گا۔ لیکن اس پر الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) خاموش ہے۔
مودی کے ریمارکس پر انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ہے ECI ملک میں ایک ڈمی بن گیا ہے۔ جگاریڈی نے کہا، ’’وزیراعظم کے عہدے پر فائز شخص کے لیے انتخابات جیتنے کے لیے تضحیک آمیز تبصرہ کرنا اشتعال انگیز بیا نات انہیں زیب نہیں دیتا۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی ایم ایل اے، وزیر اور حکمران پارٹی کے دیگر لیڈروں کی رضامندی سے دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو کانگریس میں مدعو کیا جا رہا ہے۔ (پر یس میڈیا آف انڈیا)
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج