اجمیر27 اپریل: راجستھان کے مقدس شہر اجمیر میںہفتہ کے روز علی الصبح ایک مسجد کے امام کا پیٹ پیٹ بے دردانہ کر قتل کر دیا گیاہے۔قتل کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ معاملہ کی اطلاع موصول ہونے پر راج گنج تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس واقعہ سے علاقہ کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 3 بجے خان پورہ کنچن نگر میں واقع محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش بدمعاش داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ کے وقت مولانا کے ساتھ پانچ چھ بچے بھی موجود تھے جنہیں حملہ آوروں نے ڈرا دھمکا کر وہاں سے باہر کر دیا۔
پولیس نے مولانا محمد ماہر کی لاش کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے سرد خانہ میں رکھوا دیا ہے۔ رام گنج تھانے کے افسر روندر سی سی ٹی وی کے فوٹیج کھنگالنے میں مصروف ہیں تاکہ حملہ آوروں کے بارے میں سراغ مل سکے۔اتر پردیش کے رام پور کے رہنے والے محمد ماہر (52) گزشتہ سات سال سے یہاں درس و تدریس کے فرائض ادا کر رہے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مسجد کے امام کی وفات کے بعد مولانا محمد ماہر امامت کی ذمہ داری بھی سنبھالرہے رتھے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس حملہ آوروں اور قاتلوں کی تلاش میں مصروف ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج