میرے پاس بھی کوئی اختیار نہیں ہے…‘، وزیراعظم مودی نے کہا: ED اور CBI صرف اپنا کام کررہے ہیں

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی صرف اپنا کام کر رہے ہیں یعنی بدعنوانی کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کسی کو بھی انہیں نہیں روکنا چاہئے۔ ایشیا نیٹ نیوز ایبل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کے ان الزامات پر ایک سوال کا جواب دیا کہ مرکز تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہا ہے اور ان کی آواز کو دبانے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کرنا ای ڈی اور سی بی آئی کا کام ہے۔ مثال کے طور پر، کیا آپ ٹکٹ چیکر کو ٹرینوں میں ٹکٹ چیک کرنے سے روکیں گے؟ یہ کام ای ڈی-سی بی آئی کو کرنے دیجئے۔’ وزیراعظم نے کہا کہ ‘بطور وزیراعظم مجھے بھی ای ڈی کے کام میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر ای ڈی اور سی بی آئی اپنا کام نہیں کرتی ہیں تو سوال اٹھنے چاہئیں، لیکن یہاں اپوزیشن پوچھ رہی ہے کہ ایجنسیاں اپنا کام کیوں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے ذریعہ درج کئے گئے مقدمات میں سے صرف 3 فیصد سیاسی شخصیات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ باقی 97 فیصد مقدمات غیر سیاسی افراد کے خلاف ہیں۔ انہوں نے پوچھا ‘کوئی اس پر بات کیوں نہیں کر رہا؟’

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘2014 سے پہلے ای ڈی نے 1800 معاملے درج کیے تھے۔ تاہم اس کے بعد سے انسداد بدعنوانی ایجنسی نے ‘5,000 سے زیادہ کیسز کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور یہ خود ای ڈی کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے 2014 سے اب تک 7,000 تلاشیاں کی ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ تعداد صرف 84 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں