عوام سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم متحد رہے تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا
کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور یکساں سول کوڈ کو ریاست میں لاگو نہیں ہونے دیں گی۔ عید الفطر کے موقع پر یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ انتخابات کے دوران ‘فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سازش کا شکار نہ ہوں۔
ریڈ روڈ پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، ’’ہم شہریت ترمیم قانون، قومی شہریت رجسٹر اور یکساں سول کوڈ کو قبول نہیں کریں گے۔ اگر ہم متحد رہے تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑ رہی ہے۔ترنمول کے سربراہ نے کہا، ’’ہم اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے بارے میں بعد میں کوئی فیصلہ لیں گے لیکن بنگال میں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک ووٹ بھی کسی دوسری پارٹی کو نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرنے پر تنقید کی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی بھی ممتا بنرجی کے ساتھ موجود تھے۔
سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے دلوں کو سوگوار کیا لیکن مزاحمت کا سفر جاری رہے گا: مولانا جاوید حیدر زیدی۔
کاماریڈی اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے اور عوام کو بھڑکا نے و الوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ایس پی سندھو شرماکا
یوپی: ہوٹلوں، چائے خانوں پر لکھنا ہوگا مالک کا نام وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
ہماچل پردیش: اب کسمپٹی مسجد پر تنازعہ، نمازیوں کو دکھانا ہوگا شناختی کارڈ
ایودھیا:فنڈ کی کمی،اب تک مسجد کا نقشہ بھی پاس نہیں ہوا