فون ٹیپنگ کی جانچ شفاف طریقے سے جاری ہےسٹی کمیشنر پو لیس کے سری نواس ریڈی

حیدرآباد، 11 اپریل (پی ایم آئی) آج کل تلنگانہ میں فون ٹیپنگ کا معاملہ کافی سنسنی پھیلا رہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے فون ٹیپ ہونے کی خبروں نے ریاست بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس کیس میں اب تک متعدد پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور ان کی ریمانڈ رپورٹ میں کئی اہم نکات سامنے آئے ہیں۔پہلی بار حیدرآباد کے سی پی کوٹھا کوٹا سرینواس ریڈی نے اس معاملے کی جاری انکوائری پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فون ٹیپنگ کیس کی شفاف طریقے سے تفتیش کی جارہی ہے اور وقت آنے پر تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے نوٹسز پر جلد بیان دیا جائے گا۔ فون ٹیپنگ معاملے میں پولیس کی تفتیش گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ کیس آئے روز ایک موڑ لے رہا ہے۔ موجودہ کانگریس حکومت نے ان الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ پچھلی بی آر ایس حکومت کے دوران اپوزیشن لیڈروں کے فون ٹیپ کیے گئے تھے۔ فون ٹیپنگ کا معاملہ گزشتہ ماہ سابق ڈی ایس پی پرنیت راؤ کی گرفتاری کے ساتھ سامنے آیا تھا جس میں مبینہ طور پر فون کو غیر قانونی طور پر ٹیپ کرنے، کمپیوٹر سسٹم اور سرکاری ڈیٹا کو تباہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پرنیت راؤ سے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس نے اہم معلومات حاصل کیں۔ (PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں