وشاکھا اسٹیل پلانٹ گراؤنڈ میں کانگریس کے بڑے جلسہ عام سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عوام سے جھوٹ بولنے والی حکومتوں کے خاتمہ کی مانگ کی۔
وشا کھا پٹنم 17 مارچ(پی ایم آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آندھرا پردیش کے ساتھ ناانصافی اورامتیاز پر تنقید کی ہے۔انہوں نے وشاکھا اسٹیل پلانٹ گراؤنڈ میں کانگریس کے بڑے جلسہ عام سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عوام سے جھوٹ بولنے والی حکومتوں کے خاتمہ کی مانگ کی۔
ریونت ریڈی نے وشاکھااسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے سلسلہ میں مرکز کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے اس قدم کے خلاف تلگو عوام مل کر جدوجہد کریں گے۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی خدمات کو بھی یاد کیا اور ان کی دختر آندھراپردیش کانگریس کی موجودہ سربراہ وائی ایس شرمیلا کو ان کی حقیقی وارث قراردیا۔انہوں نے آندھراپردیش کی موجودہ جگن حکومت پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔
اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ جگن وشاکھا اسٹیل پلانٹ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیل پلانٹ کی حفاظت کریں گی چاہے ان کی جان ہی کیوں نہ جانی پڑے۔