تلنگانہ میں مسلما نوں کو دیئے گئے 4 فیصد تحفظات کا’ تحفظ کا نگریس حکو مت کریگی۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

حیدرآباد۱۵ مارچ ٖ(پی ایم آئی) وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نر یندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو کھلا چیلنج کیا کے وہ تلنگانہ میں مسلما نوں کو دیئے گئے 4فیصد تحفظات کو ختم نہیں کر سکتے۔انکی حکومت سبھی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے۔واضح رہے کے امیت شاہ اہنے دورہ’ تلنگانہ کے موقع پر ایک سے زائد مر تبہ کہہ چکے ہیں کے بی جے پی بر سر اقتدار آنے پر مسلم تحفظات حتم کر دے گی۔وزیر اعلیٰ نے صاف لفظوں میں کہ حکومت ہر شہری کی ترقی کے لئے کام کریگی اور آپ کا حصّہ آپ تک پہنچا دیا جایگا اس کے لئے آپ کو کسی سے نمائندگی کرنے یا درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 4فیصدمسلم تحفظات کا تحفظ کرنا حکومت کا کام ہے اور ہم بہترین قانونی ماہرین کی مدد سے سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑنے تیار ہیں.

ریونت ریڈی کےکہا کےکا نگریس جو گنگا جمنی تہذیب کی آئنہ دار ہےجس کا سیکو لر کردار سب پر عیاں ہے۔وزیر اعلیٰ لا ل بہادر اسٹیڈیم میں انکے جا نب سے دی گئی دعوت افطار سے خطاب کر تے ہوئےیہ بات کہی۔انہوں نے کہا کے نے کہا حکومت کے لئے ہندو اور مسلمان دو آنکھوں کی طرح ہیں اور ریاست میں سیکولرزم کا تحفظ امن امان کی برقراری حکومت کی ذمہ داری ہے.ریونت ریڈی نےمسلما نوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے ہم تمام طبقات ہندو مسلم سکھ عیسایی کو ساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتے ہیں.

وزیر اعلی ٰ نے کہا کانگریس حکومت مستقبل میں مسلمانوں کی ترقی کے لئےبہتر اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کے جس طرح اڈیشنل ایڈوکیٹ کے عہدہ پر ایک مسلم شخص کا تقرر کیا گیا اسطرح تلنگانہ میں کسی یونیورسیٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ پر ایک مسلم دانشور کا تقرر کیا جایگا،ساتھ ہی کہا انکی نظر میں پرانا شہر ہی اصل حیدرآباد ہے اور ہم اس علاقہ کو شہر کے دوسرے حصّوں کی طرح ترقی دینےن کے لئے پابند ہیں.
نہوں نے کہا لال بہادر اسٹیڈیم وہ تاریخی مقام ہے یہاں کانگریس کی جانب سے کے گیے تمام وعدوں کو پورا کیا گیا یہاں وعدہ کیا جانا پتھر پر لکیر کھینچنے کے مترادف ہے۔ ہم آپ سے وعدہ کر رہے ہیں ہر ترقی کے کام میں آپ کا حصّہ ہوگا اور یہ حصّہ آپ تک پہنچا دیا جایگا۔اس موقع پر حکو مت کے مشیر محمد علی شبیر نےریونت ریڈی کے حوالے سے اعلان کیا کےماہ رمضان میںہوٹلوں اور دوکانات کو صبح بجے تک کھلا رکھا جا سکتا ہے۔اس دعوت افظار میں پہلی مر تبہ یتیم بچوں اور اقلیتی اسکولس میں زیر تعلیم طلبا کو مدعو کیا گیا ۔ریونت ریڈی نے یتیم بچوں کو تحائف بھی دیئے۔
اس موقع پر صدر مجلس و رکن لوک سبھا اسد ائدین اویسی نے کہا کے سی اے اے کے قانون سے متعلق کانگریس کا موقف واضح ہے۔انہوں نے ریونت ریڈی سے خواہش کی کے وہ بھی اپنے موقف کو پیش کر تے ہوئے اچھا پیغام دیں۔
محکمہ اقلیتی بہبود کے اسپیشل سکریٹری جناب تفسیر اقبال کی راست انگرانی میں براداران اسلام کے سبھی مسلک سے وابستہ مذہبی رہنماؤں کے غیر مسلم شخصیتوں کو مدعو کیا گیا۔ہر ایک بلاک میں نماز معرب ادا کا گئی۔مولا نا احسن بن محمد عبدالرحمن نے افظار سے قبل رقت انگیز دعا کی۔
س تقریب میں پر ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکراما رکہ‘ وزیر پی سرینواس ریڈی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر‘ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین ا ویسی‘ اراکین اسمبلی ’ایڈیٹر روز نامہ سیاست عا مر علی خاں’مولا نا نثار حسین حیدر آغا (رکن وقف بورڈ)’ مولا نا تقی رضا عا بدی (رکن اسٹیٹ حج کمیٹی’)ریاضالحسن آفندی ایم یل سی’شاہنوز قاسم آئی پی ایس’محتر مہ عائشہ مسرت حانم’تفسیر اقبال آئی پی ایس ’سینیر کانگریس لیڈر مرزا عسکر علی بیگ کے علا وہ مختلف اداروں کے صدور نشین اور عہدیدار موجود تھے۔(ٖپریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں