وزیر اعلیٰ تلنگانہ: سری انو مولا ریونت ریڈی کی آج دعوت افطار

پہلی مر تبہ اقلیتی اقامتی اسکولوں کے ایک ہزار طلبہ ’ 500 یتیم بچے دعوت افطار میں مدعو
حیدرآباد ۱۴ مارچ (پی ایم آئی)مقدس ماہ رمضان مبارک و با برکت مہینے کا احترام کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سری انو مولا ریونت ریڈی کی جانب سے ۴ رمضان مطابق 15مارچ کو لال بہادر اسٹڈیم میں دعوت افطار آراستہ کی گئی ہے۔جس میں 9 ہزار شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔الیکشن کوڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی نیک نیتی کو مسلمانوں میں سرا ہا جا رہا ہے۔مدعوئین کے لئے 5 بلاکس قائم کیے گئے ہیں جہاں وسیع تر صیانتی انتظا مات کئے گئے ہیں۔جس کا نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا اور حکومت کے مشیر برائے اقلیت محمد علی شبیر نے ، سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال آئی پی ایس’و دیگر عہدیداروں و صدورنشین کے ساتھ جائزہ لیا۔دعوت افطار کے مختلف مختلف بلاکس کا دورہ کرکے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔اس دعوت افطار کی خصوصیت یہ ہے کے پہلی مر تبہ اقلیتی اقامتی اسکولوں کے ایک ہزار طلبہ کو دعوت افطار میں مدعو کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ انیس الغرباء اور دیگر یتیم خانوں کے 500 بچوں کو خصوصی مدعوئین میں شا مل ہیں جن وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی ملا قات کر تے ہوئے انھیں تحا ئیف پیش کر ینگے۔ اقامتی اسکولوں کے ایک ہزار طلبہ کیلئے خصوصی بلاک تیار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اسٹیڈیم آمد کے فوری بعد یتیم بچوں و اقامتی اسکولس طلبہ سے ملاقات کریں گے۔تمام پانچوں بلاکس میں ۔نماز کا نظم کیا گیا ہے۔جہاں با جماعت نماز معرب ادا کی جائیگی۔شہ نشین پر علماء مشائخین اور اہم شخصیتوں کی نشستوں کا انتظام رہے گا۔تقریب کا قرأت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوگا۔جبکہ انچارج وزیر اور نائب ومیر اعلیٰ کے بعد وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی خطاب کر ینگے۔بعد ام دعا افطار کا اہتمام رہے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا نے صحافت سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کےکانگریش حکو مت ایک سیکو لر حکو مت ہے جو تمام مذاہب کا احترام کر تی ہے۔ِ۔۔ اُنھوں نے کہاکہ اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔حکو مت کے مشیر محمد علی شبیر نے علماء مشائخین کیلئے خصوصی انتظامات کا ذکر کر تے ہوئے بتا یا کے ہر بلا ک میں طعام کا نظم یکساں رہیگا۔اس موقع پر صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال، صدرنشین حج کمیٹی مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، ، رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور، کانتی ویزلی آئی اے ایس، مشرف فاروقی آئی اے ایس، اقلیتی قائدین فہیم قریشی، محمد فیروز خان، سمیر ولی اللہ کے علاوہ جی ایچ ایم سی، پولیس، واٹر ورکس اور دیگر محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔(پریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں