حیدرآباد 8 مارچ(پی ایم آئی)تلنگانہ پولیس کے فرض شناس ڈی آئی جی جناب تفسیر اقبال آئی پی ایس کو اسپیشل سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مقرر کیا گیا ہے ۔حکومت تلنگانہ نے جناب تفسیر اقبال آئی پی ایس کے تقرر کے احکام جاری کرکے جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس کی خدمات میں توسیع کیلئے سابقہ حکومت سے جاری کئے گئے احکام کو منسوخ کردیا ہے۔
چیف سیکریٹری شانتی کماری کے دستخط سے جاری کردہ احکام کے مطابق جناب سید عمر جلیل کی خدمات میں توسیع کے سابقہ بی آر ایس حکومت سے جاری احکام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جناب تفسیر اقبال آئی پی ایس کو ان کی جگہ اسپیشل سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔جناب تفسیر اقبال ڈی آئی جی انٹلیجنس سیکیوریٹی ونگ ہیں انہیں اسپیشل سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کے علاوہ ڈپٹی آئی جی پولیس انٹلیجنس سیکیوریٹی ونگ کے عہدہ کی زائد ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔جناب تفسیر اقبال نے ڈی سی پی یل بی نگر اور کمشنر پولیس کھمم کی حثیت سے نماں خد مات انجام دئیے ہیں۔وہ محکمہ پولیس میںمتحرک اور اصول پسند آفیسر جانے جا تے ہیں(پریس میڈیا آف انڈیا)