تلنگانہ کی ترقی کے لیے تعاون کیاجائے گا: وزیر اعظم نریندر مودی

حیدرآباد 4مارچ– وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے گزشتہ دس سالوں میں تلنگانہ کی ترقی کے لیے کافی زیادہ فنڈس صرف کئے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں 56ہزارکروڑروپئے کے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں شاہراہیں تیار کی جارہی ہیں۔ ملک کی کئی ریاستیں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ان ترقیاتی کاموں میں این ٹی پی سی پاور پلانٹ، انڈر ڈرینج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنا، عادل آباد۔بیلا۔مہاراشٹرا سڑک کی توسیع اور دیگر کام شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ چار کروڑ عوام وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کا ماحول عوام کے لیے اچھا نہیں ہے۔ ریونت ریڈی نے ریاست کی ترقی کے لیے اراضیات دینے پر وزارت دفاع کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ریاست کی ترقی کیلئے مرکز سے تعاون طلب کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا ”ہماری حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار تلنگانہ آنے والے وزیر اعظم کا استقبال ہے۔ہم پچھلی حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں پیچھے چلے گئے۔آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ میں 4000 میگاواٹ کے بجائے، ہم نے صرف 1800 میگا واٹ بجلی حاصل کی ہے۔ مرکز کو باقی 2,400 میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں حصہ داری دینی چاہئے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں