حیدرآباد’(پی ایم آئی) وزیراعلی اے ریونت ریڈی سے ارجن ایوارڈ یافتہ اور ایشین گیمز 2023 کے تمغے جیتنے والے اور شریک کھلاڑیوں نے سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ہر اسپورٹس مین سے ملاقات کے لیے وقت نکالا اور ان کی کامیابیوں، مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایوارڈ اور تمغہ جیتنے والوں کو شال پہنا کر ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں گلدستے پیش کئے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر اسپورٹس پرسن کو درپیش مسائل اور چیلنجز کی ایک جامع فہرست مرتب کریں۔ وزیر اعلیٰ نے تلنگانہ میں کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے مالی امداد، ملازمت کے مواقع اور اہلیت کے معیار کے مطابق ہونے والے کسی بھی دوسرے تعاون پر غور کرتے ہوئے موثر حل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پر کھلاڑیوں نے فخریہ انداز میں اپنے تمغوں اور ایوارڈز کی نمائش کی اور عزت مآب وزیر اعلیٰ کی حمایت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آج ملاقات کرنے والے اسپورٹس پرسنز میں حال ہی میں ارجن ایوارڈ یافتہ 2023 مسٹر حسام الدین (باکسنگ اور کامن ویلتھ گیمز کانسی کا تمغہ جیتنے والے) اور محترمہ ایشا سنگھ (شوٹنگ میں ایشین گیمز 2023 گولڈ میڈلسٹ) بھی شامل ہیں۔ ایشین گیمز 2023 کے دیگر تمغے جیتنے والوں اور شرکاء میں نکہت زرین (باکسنگ میں کانسی کا تمغہ)، کینان چنائی ڈارئیس (شوٹنگ میں گولڈ میڈلسٹ)، محترمہ اگاسارا نندنی (ایتھلیٹکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی)، این سیکی ریڈی (بیڈمنٹن اور شرکت) شامل ہیں۔ پی گایتری گوپی چند (بیڈمنٹن۔ شریک)۔ محترمہ جیون جی دیپتی، پیرا ایتھلیٹ، پیرا گیمز میں گولڈ میڈلسٹ نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔(پریس میڈیا آف انڈیا)