اجودھیا:22جنوری–راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کو کہا کہ رام راج کے تصور کو شرمند تعبیر کرنے کے لئے ہر باشندے کو تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب کے موقع پر ڈاکٹر بھاگوت نے کہا’ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں آنے سے پہلے سخت تپسیا کی۔میرا ان سے پرانا رشتہ ہے۔ میں جانتا ہوں وہ تپسوی ہیں۔ وزیر اعظم نے تپسیا کی۔ اب ہمیں بھی تپسیا کرنی ہے۔ رام راج کیسا تھا یہ یاد رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا’ ہم اس عظیم ہندوستان کی اولادیں ہیں۔ ذرے ذرے اس کا گن گاتے ہیں۔ ہمارے پربھو رام 14سال کے بنواس کے بعد باہر کی لڑائی کو باہر ختم کر کے اجودھیا واپس آئے تھے۔ اب دوربارہ رام جی اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ اب ہمیں آپسی تنازعات کو مٹا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ اجودھیا میں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ چھوٹے چھوٹے تنازاعات کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔ ہمیں اپنے کومحتاط رکھنا ہوگا۔
سرسنگھ چالک نے کہا’ آج رام للا کے ساتھ ہندوستان کی خودی لوٹ آئی ہے۔ آج کے خوشی کا ذکر لفظوں میں نہیں ہوسکتا۔ 500سالوں تک متعدد نسلوں نے لگ کر محنت کر کے قربانی دے کر خون پسینہ بہانے کے بعد آج یہ خوشی کا دن سارے قوم کو میسر رکایا ہے۔ان سب کے لئے ہمارے دل میں احترام ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج