ایودھیا: شری رام للّا کی پران پرتشٹھا تقریب آج ایودھیا میں منعقد ہوئی، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے تعمیر کیے گئے عظیم الشان مندر میں رسومات ادا کرنے میں قیادت کی۔ انھوں نے مندر کے گربھ گریہہ میں رام للّا کی مورتی کی نقاب کشائی بھی کی۔
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریب کے دوران رام للّا کی پوجا ارچنا کی۔
رگھو پتی راگھو راجہ رام کے بھجن کے بیچ ہیلی کاپٹروں سے شری رام جنم بھومی کے احاطے میں پھول برسائے گئے۔
زندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد شری رام جنم بھومی میں شرکت کر رہے ہیں۔
اِن میں صنعت کار مکیش امبانی، سنیل متل اور انل امبانی، فلم ادا کار امیتابھ بچن، رجنی کانت، رنبیر کپور، چِرنجیوی، مادھوری دیکشت، کٹرینا کیف، عالیہ بھٹ اور کنگنا رانوت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سچن تیندولکر، انل کمبلے اور سائنا نہوال جیسی کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی اِس تقریب میں شرکت کی۔
اِدھر سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندر بابو نائیڈو اور کئی دیگر نامور افراد بھی اِس عظیم الشان تقریب میں موجود ہیں۔
ملک کے سبھی بڑے روحانی اور مذہبی طبقوں اور گروپوں کے نمائندے بھی تاریخی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ پران پرتشٹھا تقریب سے قبل Sonu Nigam، انورادھا Puddwal اور شنکر مہا دیون نے رام بھجن گاکر عقیدتمندوں کو مسحور کر دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اِس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔ وہ شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر سے وابستہ شرم جیویوں کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔ تقریب کے بعد وزیر اعظم Kuber Tila جائیں گے جہاں بھگوان شیو کے قدیم مندر کی بحالی کی گئی ہے۔ جناب مودی وہاں پوجا ارچنا اور درشن بھی کریں گے۔
بی آر ایس حکومت نے 7000 کروڑ میں لاکھوں کروڑوں روپئے مالیت کی آؤٹر رنگ روڈ کو فروخت کردیا۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے لگا یاالزام
وزیراعظم مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ جاری، انڈیا الائنس نے کیا بائیکاٹ
بہار: محرم۔۔۔ ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال
وزیراعظم مودی سے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کی ملاقات
ریونت ریڈی نے پی ایم مودی سے سنگارینی کے لیے کوئلے کی تین کانوں کو منظوری دینے اور آئی ٹی آئی آر کو بحال کرنے کی اپیل کی