سوشل میڈیا کا ’ثانیہ مرزا کے لیے افسوس اور شعیب کی وفاداری پر شک‘
نئی دلی: شعیب ملک دنیا کا واحد شخص ہے جس کو انڈیا پاکستان دونوں طرف سے لعنتیں موصول ہو رہی ہیں_
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی تیسری شادی اور ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی تصدیق کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں اس قسم۔ کے ردعمل سامنے آرہے ہیں_ ہندوستان سے پاکستان تک شعیب ملک کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ لوگ ان کی پوسٹ پر بھی الگ الگ کمنٹ کر کء اپنی ناراضگی ۔ بیزاری اور غصہ ظاہر کررہے ہیں۔
دراصل پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کی تیسری شادی نے ہندوستان سے زیادہ پاکستان میں ہلچل مچا دی ہے، شعیب ملک کے اہل خاندان نے ثنا جاوید کے ساتھ شعیب ملک کی تیسری شادی میں شرکت نہیں کی وہیں سوشل میڈیا پر شعیب ملک پر ہر طرف سے تھو تھو ہو رہی ہے-
ایک جانب ہندوستان میں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لے لی ہے دوسری جانب پاکستان میں شعیب ملک سے لوگ ناراضگی اور بیزاری ظاہر کر رہے ہیں کوئی بھی’ ثانیہ بھابھی’ سے تعلق ختم ہونے کو پسند نہیں کر رہا ہے
ایسی ہی ایک صارف ماریہ جیب نے لکھا ’میں اس وقت بہت الجھن میں ہوں. میں نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بارے میں سنا تھا لیکن ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق کب ہوئی؟