گجرات ’۹ جنوری :وزیراعظم نریندر مودی نے Vibrant گجرات گلوبل سمٹ سے قبل گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں Timor Leste کے صدر Jose Ramos-Horta کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور Timor Leste کے درمیان دوطرفہ اور ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی Timor Leste کے صدر Jose Ramos-Horta کے ساتھ میٹنگ کی اور دوطرفہ تعاون کے ممکنہ شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم مہاتما مندر میں سرکردہ عالمی کمپنیوں کے CEOs کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور اِس کے بعد گاندھی نگر کے ہیلی پیڈ گراو ¿نڈ میں آج ملک کے سب سے بڑے عالمی تجارتی شو کا افتتاح کریں گے۔
شام میں وزیراعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زاید بن النہیان سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر سے ایک روڈ شو کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں کَل Vibrant گجرات گلوبل سمٹ کے دسویں ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج