وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بالاپور انڈسٹریز لمیٹڈ (BILT) کی کملاپورم پلپ مل کی بحالی کے بارے میں بروز پیر سیکریٹریٹ میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔
حیدرآباد ۸ جنوری (پی ایم آئی) نئی حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ملگو ضلع میں بی ایل ٹی مل جیسی کمزور صنعتی اکائیوں کی بحالی کو ترجیح دی ہے۔
اس تناظر میں،وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے Finquest Financial Solutions Pvt Ltd کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاردک پٹیل سے ملاقات کی ۔ فین کوئسٹ نے NCLAT کے حکم کے بعد ریاست میں BILT کے اثاثے حاصل کیے تھے جو کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے حوالے کرنے کے عمل میں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے فیکٹری کی بحالی میں سہولت فراہم کرنے کی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا اور Finquest ٹیم سے اس عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی۔
وزیر اعلیٰ نے آئی ٹی سی، پی ایس پی ڈی (پیپر بورڈز اینڈ اسپیشلٹی پیپرس ڈیویژن) کے سی ای او ودی راج کلکرنی کے ساتھ تلنگانہ میں جاری پراجکٹس اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ واضح ہو کہ آئ ٹی سی BILT کے اثاثے حاصل کرنے کے لیے Finquest کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کملاپورم میں BILT فیکٹری کی کامیاب بحالی کے لیے ITC کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
وزراء محترمہ اناسویا اور محترمہ .کونڈا سریکھا، چیف سکریٹری، پرنسپل سیکریٹری انڈسٹریز، اسپیشل سکریٹری صنعت، سی ایم او افسران، کلکٹر ملگو بھی اجلاس میں موجود تھے۔
واضخ رہے کے ملوگو ضلع میں کملاپورم مل ویزکوز سٹیپل فائبر (VSF) صنعت کے لیے رے یان گریڈ پلپ تیار کرنے والی ایک پلپ مل ہے۔ یونٹ نے ستمبر 1981 میں تجارتی پیداوار شروع کی۔ M/s Ballapur Industries Limited (BILT) کے ذریعے چلایا جانے والا یہ یونٹ کمزور پڑ گیا اور 2014 میں بند کر دیا گیا۔ یونٹ بند ہونے سے 750 مزدور خاندانوں اور سیکڑوں بالواسطہ خاندانوں کو نقصان ہوا۔۔
سابقہ حکومت کی جانب سے 2015 اور 2018 میں مراعات میں توسیع کرکے بند یونٹ کو بحال کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ یہ کیس NCLAT کو بھیجا گیا جس نے Finquest Financial Solutions Pvt Ltd کو 2020 میں عبوری ریزولوشن پروفیشنل کے طور پر مقرر کیا۔(پریس میڈیا آف انڈیا)