وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تروچراپلی میں 20ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، انہیں ملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹس ہوابازی، ریل، سڑک، تیل، گیس، جہازرانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے منسلک ہیں۔ جناب مودی نے 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کردہ تروچراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ اِس سے قبل جناب مودی نے تروچراپلی کے مقام پر Bharathidasan یونیورسٹی کے 38 ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اقتصادی ترقی کے نئے ریکارڈس بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال کے دوران ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد 74سے بڑھ کر تقریباً 150 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اہم بندرگاہوں کی مال برداری کی صلاحیت بھی 2014 سے دوگنی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اہم معیشتوں کے ساتھ متعدد تجارتی سمجھوتے کئے ہیں، جس سے بھارتی سازوسامان اور خدمات کے لیے نئے بازار اور ملک کے نوجوانوں کےلئے بے شمار نئے مواقع فراہم ہوں گے۔
وزیر اعظم آج صبح تروچراپلی پہنچے۔ وہ تمل ناڈو، لکشدیپ اور کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جناب مودی آج سہ پہر لکشدیپ پہنچیں گے، جہاں وہ Agatti جزیرے میں مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کے مستفیدین سے خطاب کریںگے۔
کل جناب مودی لکشدیپ میں Kavarattiپہنچیں گے، جہاں وہ ٹیلی مواصلات، پینے کے پانی، شمسی توانائی اور صحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں ایک ہزار 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم کل کیرالہ کے کوچی جائیں گے۔ جناب مودی کل تھریسور کے مقام پر مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 2 لاکھ خواتین کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
اس اجتماع کو Sthree Shakthi Samgamam کا نام دیاگیا ہے۔ اس اجتماع کا انعقاد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین ریزرویشن بل کو کامیابی کے ساتھ منظور کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دینے کے لیے بی جے پی کی کیرالہ یونٹ نے کیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج