کولکاتہ: بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ جو مغربی بنگال کے دورے پر ہیں، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبیندو ادھیکاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے 15 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میٹنگ میں کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک نئی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ الیکشن کمیٹی میں 15 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔
امت شاہ، جے پی نڈا، لاکیٹ چٹرجی، دلیپ گھوش، سوکانت مجمدار، سبیندو ادھیکاری، آشا لکرا، راہول سنہا، اگنی مترا پال کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔