دھرنا چوک پر احتجاجی مظاہروں پر کوئی پابندی نہیں : کمشنر پولیس سرینواس ریڈی

حیدرآباد ۱۶ ڈسمبر(پی ایم آئی)کمشنر کے سرینیواس ریڈی کی جانب سے دھرنا چوک (اندا پارک)احتجاج کی اجازت دینے کے اعلان پر سیاسی حلقوں اور سما جی تنظیموں میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔بی آر ایس حکو مت میںسیا سی’ سما جی و مذہبی تنظیموں کے بہت کم اجازت دی گئی۔واضح رہے کے کمشنر پولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ شہریوں کو دھرنا چوک پر احتجاج کرنے کا حق ہے بشرطیکہ احتجاج پرامن ہو اور قانونی حدود کی پابندی کی جائے۔ کمشنر پولیس کی جانب سے کل کئے گئے

اس اعلان سے دھرنا چوک پر احتجاج

منظم کرنے پر سابق بی آر ایس حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے جہدکاروں اور شہریوں کو راحت ملی ہے۔ اندرا پارک کے قریب واقع دھرنا چوک احتجاجی پروگرامس منظم کرنے کیلئے ایک تاریخی اہمیت کا مقام ہے۔ مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں نے ان کے مسائل کو پیش کرنے، بیداری پیدا کرنے اور ان کے کاز کیلئے عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے اس کا استعمال کیا ہے۔(پریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں