حیدرآباد 13 ڈسبر(پی ایم آئی)حیدرآبد کے نئے کمشنر پو لیس کوٹھا کوٹا سرینواس ریڈی نےآج عہدہ کا جائزہ لے لیا۔
کوٹھا کوٹا سرینیواس ریڈی، 1994 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر ہیں جو پہلے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، آرگنائزیشنز اینڈ لیگل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے آج حیدرآباد پولیس کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔ گذشتہ روز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے انہیں سٹی پولیس کمشنر مقرر کیا تھا۔
پولیس کمشنر کوٹھا کوٹا سرینواس ریڈی نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کےکہ حکومت نے تلنگانہ کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کی ہدایات دی ہے۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیاساتھ ہی کہا کے شہر کو منشیات کے پاک بنا نےکا عزم رکھتے ہیں۔۔
سرینواس ریڈی جو پہلے گرے ہاؤنڈس اور آکٹوپس میں کام کرچکے ہیں، ایک سیدھے سادھے افسر کے طور پر جا نے جا تےرکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کے خواتین کو ہراساں کر نے والوں کے خلاف بھی سخت کار وائی کا انتبا دیااور کہا کےایسے واقعات کے روک تھام کے لئے شی ٹیم کو مزید متحرک کیا جا ئے گا۔
کمشنر پو لیں سرینواس ریڈی نے وزیر اعلیٰ یونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا کہ، انہوں نے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور انہیں سی پی کی ذمہ داریاں سونپیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کریں گے۔
کمشنر پولیس کتہ کوٹا سرینواس ریڈی کا تعلق ضلع محبوب نگر سے بتایاجاتا ہے- انہوں نے محبوب نگر‘ کتہ گوڑم‘ کریم نگر‘ حیدرآباد ٹریفک پولیس‘ نارتھ زون‘ ڈپٹی کمشنر پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔بتا یا جا تا ہے کے وہ کسی بھی دباؤ میں کام نہیں کرتے اور اپنے ماتحت آفیسرس‘ عہدیداروں کی لاپرواہی کوبرداشت نہیں کرتے۔ قانون کے تحت چلنے پرزوردیتے ہیں اور خاص کر سیاسی دباؤ برداشت نہیں کرتے
کے سرینواس ریڈی کےتعلق سے یہ بات مشہور ہے کے وہ کہ وہ بہت سخت آفیسرہو نے کے ساتھ ساتھ اصول پسند ہیں(پریش میڈیا آف انڈیا)