کے سرینواس ریڈی حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس مقرر

اویناش موہنتی کمشنر سابر آباد اور سدھیر بابو کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ہونگے
حیدرآباد : /12 ڈسمبر (پر یس میڈیا آف انڈیا) ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے ایک ہفتہ کے اندر ہی سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے گئے اور نئے پولیس کمشنر حیدرآباد کا بھی تقرر کیا گیا ہے ۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار کے سرینواس ریڈی جن کا تعلق 1994 ء آئی پی ایس بیاچ سے ہے کو پولیس کمشنر حیدرآباد مقرر کیا گیا جبکہ موجودہ پولیس کمشنر سندیپ شنڈالیہ کو ڈائرکٹر جنرل نارکوٹکس مقرر کیا گیا ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس سابرآباد اویناش موہنتی کو پولیس کمشنر سابر آباد مقرر کیا گیا ۔ 2005 آئی پی ایس بیاچ کے اویناش موہنتی سابقہ ڈی جی پی آندھراپردیش اے کے موہنتی کے فرزند ہیں ۔ اویناش موہنتی نے شہر میں ڈی سی پی اور جوائنٹ کمشنر سنٹرل کرائم اسٹیشن کی حیثیت سے 4 سال خدمات انجام دیئے ہیں ۔ ڈی آئی جی رتبہ پر ترقی کے بعد انہیں جوائنٹ کمشنر پولیس سابر آباد مقرر کیا گیا تھا ۔ حکومت نے جی سدھیر بابو ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد کا تبادلہ کرکے انہیں پولیس کمشنر رچہ کونڈہ مقرر کیا ہے ۔ موجودہ کمشنر سابر آباد اسٹیفن رویندرا اور پولیس کمشنر رچہ کونڈہ ڈی ایس چوہان کو ڈی جی پی دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے حلف لینے کے بعد سینئر آئی پی ایس عہدیدار بی شیودھر ریڈی کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس انٹلیجنس مقرر کیا ہے(ٖپی ایم آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں