عبادت خانہ حسینی میں درس ولا یت کا اہتمام :ملت ّ جعفریہ کی ستا ئش

حیدرآباد’۱۰ ڈسمبر(پی ایم آئی) شہر ولائے علیؑ و عزا’حسینؑ کے مر کزی مقام عبادت خانہ حسینی میں درس ولایت کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس کی اہم ضرورت جان کرمختلف گو شوں سے ستائش کی جا رہی ہے۔ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین و عبادت خانہ حسینی کمیٹی نے عبادت خانہ حسینی کی پہلی منزل پرحضرت امام جعفر ؑ صادق ہال میںاس درس کو آراستہ کیا ہے۔ جس میں شہرکے ممتاز علماء و ذاکرین نے شرکت کی۔


درس ولا یت میں شریک ہو نے والےمو منین نے دینی معلو مات سےاستعفادہ حا صل کر نے کے لئے دوسروں سے بھی شرکت کی درخواست کی ہے۔صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقاپرنسپل حوزة المرتضی حیدرآبادکے مطابق یہ چھٹا درس تھا۔جو آئندہ بھی منعقد ہوتا رہے گا۔(پریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں