۔حیدرآباد، 10 دسمبر (پی ایم آئی)تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اتوار کو یہاں یشودا اسپتال میں بی آر ایس سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انکی مزاْ پرسی کی۔ بی آر ایس کے صدر نے 7 دسمبر کو ایراویلی میں اپنے فارم ہاؤس میں گرنے کے بعد مکمل بائیں کولہے کی تبدیلی کی سرجری کروائی۔ اس موقع وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں سے کے سی آر کی صحت کے بارے میں پوچھا اور انہیں بہتر علاج فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ وہ 20 منٹ تک ہاسپٹل میں رہے اور کے سی آر کی خیریت دریافت کی۔
ریونت ریڈی کے ساتھ وزیر سیتھاکا اور پارٹی قائدین بشمول محمد شبیر علی بھی تھے۔ بی آر ایس قائدین بشمول کے ٹی راما راؤ، ہریش راؤ، کویتا، ایرابیلی دیاکارا راؤ اور کوٹھا پربھاکر ریڈی بھی موجود تھے جب چیف منسٹر نے اسپتال کا دورہ کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سابقوزیر اعلیٰ کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کے سی آر جلد صحت یاب ہوجائیں گے اور ریاستی قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی بحث میں شامل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے سی آر کے طبی علاج کے سلسلے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی اور متعلقہ عہدیداروں اور چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ (پی ایم آئی)
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج