حیدرآباد،۳۰ نو مبر(پی ایم آئی): تلنگانہ اسمبلی کی 119 سیٹوں کے لیے پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی پولسٹرس نے پیشین گوئی کی ہے کہ ریاستی انتخابات میں کانگریس واضح فاتح ہوگی۔ انتخابات میں روایتی حریف بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ کئی ایگزٹ پولس نے اشارہ دیا ہے کہ تلنگانہ انتخابات میں کانگریس کے سی آر کی قیادت والی بی آر ایس سے آگے ہے۔سیاسی ہیوی ویٹ – چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر)، ٹی پی سی سی سربراہ ریونتھ ریڈی، کے ٹی آر، بندی سنجے کمار، ایٹالہ راجندر اور ڈی اراوند کے علاوہ سبھی امید واروں کی قسمت کا فیصلہ 3 دسمبر کو ہوگا حکمران بی آر ایس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ کے سی آر ہیٹ ٹرک اسکور کریں گے جبکہ کانگریس کو لگتا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حکومت مخالف عنصر اس کے حق میں ہوگا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج