امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ملک کا قانون ہے۔ اسے کوئی نہیں روک سکتا، ہم اسے نافذ کریں گے۔ نیز مغربی بنگال میں 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
کولکاتا۲۹ نو مبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو ضرور نافذ کریں گے۔ امت شاہ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں بی جے پی کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ دریں اثنا، انہوں نے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی نشانہ لگایا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہا ’’ممتا بنرجی کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ بی جے پی 2026 کے انتخابات میں مغربی بنگال میں اقتدار میں آئے گی۔ ممتا بنرجی ماں، ماٹی، مانوش کے نعرے کے ساتھ بائیں بازو کو ہٹا کر اقتدار میں آئیں لیکن بنگال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج بھی بنگال میں دراندازی، خوشامد، سیاسی تشدد اور بدعنوانی ہو رہی ہے
امت شاہ نے مزید کہا ’’کمیونسٹوں اور ممتا بنرجی نے مل کر بنگال کو برباد کر دیا ہے۔ اگر 2026 میں بی جے پی کی حکومت بنانی ہے تو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس کی بنیاد رکھیں اور مودی جی کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے سخت الفاظ میں کہا کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ کرے گی اور اسے کوئی نہیں روک سکتا!
امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن اسے لاگو ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یاد رہے کہ شاہ تاریخی ایسپلینیڈ میں پارٹی کی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی 42 میں سے 18 سیٹیں جیتی تھیں، جو اس کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج