حیدرآباد28نو مبر(پی ایم آئی)مسلم راشٹریہ منچ نےشہر حیدرآباد کے مختلف علا قہ جات میں’’ووٹ آپ کا بنیادی حق‘‘کے عنوان سےدو روزہ کا میاب مہم چلا ئی۔قو می کنوینرالیاس احمدنےاقلیتوں بلخصوص مسلم اقلیت پر زور دیا کے انتخابات کے موقع پر ہر صورت میں اپنے ووٹ کا صیح استمال کریں۔ایم آر ایم نے دو روزہ ’’شعور بیداری مہم ’’کے دوران رائے دہی کے فیصد میں با قائدہ اضا فہ کے لئےبتا یا کےہر شہری کے لیے الیکشن میں حصہ لینا اس لیے اہم ہے کیونکہ صحت، تعلیم، زندگی کی سہولیات، قانون اور مہنگائی سب پر حکومتی پالیسی اسی سے جڑی ہے۔کر ناٹک کے کنوینر ر محمدعباس اور تلنگانہ کے کنوینر شوکت علی’جرت عباس اور ایڈوکٹ عا صم نے اسی مو ضوع کو آگے بڑھا تے ہو ئےکہا کے ووٹ دینا ہرہندوستا نی کا جمہوری حق ہے۔
مگر اس کے لیے اپنا ووٹ رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ تو ایک عام شہری اپنے ووٹ کا اندراج کیسے کر سکتا ہے؟ہر رجسٹرڈ ووٹر اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں جا کر اپنی تفصیلات دیکھ سکتا ہے، جہاں حتمی ووٹر لسٹ دستیاب ہےریاست میں ڈی ای سی کے دفاتر کے پتے یا رابطے کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ایم آر ایم نےاسمبلی حلقہ جات’چار مینار’یا قوت پورہ’چندرائن گٹہ’نام پلی’مشیرآباد’ملک پیٹ اور عنبر پیٹ میں رائے دہندوں سے ملا قات کی اور انھیں ان کے اپنے پسندیدہ امید وار کو ووٹ دینے کی تر غیب دی۔چندرائن گٹہ میںایم آر ایم کی سر گرم کار کن عقیلہ سلطا نہ نے اسی سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔جس میں مسلم خواتین نے شر کت کے ۔اس دوران الیاس احمد نے ان کے تمام سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھیں ریاستی و مر کزی حکو متوں کی اسکیمات سے استعفا دہ کر نے پر زور دیا۔اور کہا کے ضرورت پڑھنے پر مقا می یو نٹ وآپ کی ہر ممکنہ رہنمائی کرے گا۔عقیلہ سلطا نہ مسلم خواتین کو دیگر ابنا ئے وطن کےبرا بر کھڑا کر نے کے مقصد سےنمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔