حیدرآباد،۲۷ نو مبر (پی ایم آ ئی) حلقے اسمبلی چار مینار کے مجلسی امید وار میر ذوالفقار علی نے کہا کےوہ برقی’آبرسا نی اور بلدی مسا ئل کی یکسوئی کو اولین تر جیح دینگے۔مجلس کا منشور ہی اس کی کار کردگی۔یہی وجہ جو بر سوں اس جماعت کو عوامی تائید حا صل ہے۔ذوالفقار علی جو سا بق میں میئر حیدرآباد رہ چکے ہیںکہا کے صدر مجلس اسد الدین اویسی کی ہدایت پرعمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے حلقے کے مسا ئل کو حل کر ینگے۔ ذوالفقار علی 27 نو مبر کودیوڑی جمشید علی خاں جوعاشور خانہ جمشید رعلی خاں کے نام سےبھی جا نی جا تی ہےمنڈی میر عالم کا دورہ کر تے ہوئے وہاں پہنچے تھے۔اس دورہ میںحلقہ چار مینار کے انچارج محسن بلعلہ’ کار پو ریٹر سید سہل قادری’ تلاوت حسین جعفری’ حسن علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر مجلس کے سر گرم کارکن میر قاسم علی نے ایک گروپ میٹنگ کا اہتمام کیا۔مرکزی شیعہ علما’کو نسل تلنگانہ اسٹیٹ کے صدرمولا نا سید شجیع محتار ’مقصود علی خاں’زاہد علی خاں نے مجلسی امید وار ذوالفقار علی کو امام ضا من باندھا اور انکی شال پو شی کی۔قا سم علی شیعہ برادری کے نوجوانوں میں کا فی معروف و با اثر شخصیت ہیں۔انتخا بی مو سم میں وہ مجلس کی کا میا بی کے لئے متحرک دیکھے گئے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج