نئی دہلی: کانگریس نے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح سے پریشان ہیں اور مایوسی کی وجہ سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ راجستھان میں بی جے پی کی جیت کی چھوٹی سی امید بھی ٹوٹ گئی ہے، کانگریس کی سات ضمانتیں اور پچھلے پانچ سالوں میں کئے گئے کاموں نے بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا، ’’اس انتخابی موسم میں ایک بات قابل غور ہے، پانچ ریاستوں میں انتخابات ہیں لیکن جب وزیر اعظم راجستھان آتے ہیں، تو انہیں بہت زیادہ جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہاں ایک کے بعد ایک بیان دئیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کی طرف سے شروع کی گئی عوامی فلاحی اسکیمیں ریاست کے عوام کو مودی کی پیدا کردہ مہنگائی سے راحت دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدوں کو پورا کرنے کے پچھلے پانچ سالوں کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے کانگریس کی سات ضمانتوں پر بھروسہ کرنا شروع کر دیا ہے