اہم وہ بڑی سیاسی جما عتوں کے لئے چھو ٹی جما عتیں ’ در د سر

حیدرآباد18 نومبر (پی ایم وآئی) تلنگانہ انتخابات میں ‘2290 امید وار اہنی قسمت آز ما رہے ہیںجن میں اہم سیاسی جما عتوں کےعلا وہ غیر معروف چھو ٹی جما عتوں کے ساتھ ساتھ ساتھ آزاد امید وار بھی شا مل ہیں۔دھرماسماج پارٹی نے 101 امیدوار ٹھہرائے ہیں، بھارتیہ چیتنیا یووا جنا پارٹی نے 45، اے ڈی ایف نے 42، انڈین پرجا بندھو اور یُگا تلسی فی کس 30 حلقوں پر مقابلہ کررہے ہیں، جبکہ بہوجن مکتی پارٹی 33 نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے۔
حکمراں جماعت بی آر ایس تمام 119 اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کررہی ہے، جبکہ کانگریس نے ایک نشست سی پی آئی کے لئے چھوڑ دی ہے، اگرچہ کہ بی جے پی سرکاری طور پر 111 حلقوں پر مقابلہ کررہی ہے، تاہم اس کی حلیف جماعت جناسینا 8 حلقوں پر مقابلہ کررہی ہے۔
بی جے پی کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں ایک اور امیدوار دیکھا گیا، اگرچہ کہ بی ایس پی تمام نشستوں پر امیدوار ٹھہرانا چاہتی تھی، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر پارٹی نے 106 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ سی پی ایم 19 حلقوں پر مقابلہ کررہی ہے۔

مجلس 9 حلقوں پر میدان میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر چھوٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے مقابلہ میں حصہ لینے سے اہم جماعتوں کے لئے چیالنج نظر آرہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں