کانگریس دھوکہ دینے کے لئے وعدے کرتی ہے’بی آر ایس کا دور اقلیتوں کی تر قی’ فسادات سے پاک ’’اسد اویسی

حیدرآباد 17نو مبر (پی ایم آئی) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا کہ وعدوں کو پورانہ کرنا کانگریس کی تاریخ رہی ہے اور ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔
کرناٹک میں 5 گارنٹیز کے طرز پر کانگریس نے تلنگانہ میں 6 گارنٹیز کا اعلان کیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس، ریاست میں 6 گارنٹیز کو نافذ کرے گی۔ یہ انتخابات کا سیزن ہے آپ جو چاہے وعدے کرسکتے ہیں۔
Eیہ بات اور ہے کہ ان وعوں کو نافذ کیا جائے یا نہیں۔ آپ کرناٹک پر نظر ڈالیں وعدے کرنے کے بعد وہاں کرناٹک میں غریب بچوں کی اسکالرشپس کی رقم میں تخفیف کردی گئی۔ کسانوں کیلئے برقی ندارد ہے۔ کانگریس کے وعدے کبھی بھی پورے نہیں ہوں گے۔
دھوکہ دینے کے لئے کانگریس وعدے کرتی ہے اور یہ اس کی پرانی عادت ہے۔ حیدرآباد کے ایم پی نے یہاں پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔علیحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران انسانی جانوں کے اتلاف پر کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم کی معذرت خواہی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کافی تاخیر کے بعد کانگریس کو اس کا احساس ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں