بھو پال’۱4نو مبر(پی ایم آئی) مدھیہ پردیش میں کانگریس 150 سیٹوں پر جیت رہی ہے: راہل گاندھی کا دعو یٰبھوپال: مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے حق میں تشہیر کرنے پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش میں کانگریس کا طوفان آنے والا ہے اور عوام پارٹی کو 150 سیٹوں پر فتح سے ہم کنار کرے گی۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ 2018 میں آپ نے کانگریس پارٹی کی حکومت کا انتخاب کیا اور پھر بی جے پی کے لیڈران نے نریندر مودی، امت شاہ، شیوراج سنگھ چوہان نے کروڑوں روپے دے کر ارکان اسمبلی کو خرید لیا اور آپ کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران نے مدھیہ پردیش کے ارب پتیوں کو نہیں بلکہ کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور مزدوروں کو دھوکہ دیا۔ ریاست میں جب کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی تو ہم نے 27 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا تھا۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے ارب پتیوں کے 14 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دئے ہیں لیکن کسانوں اور نوجوانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں صرف اور صرف نریندر مودی کا چہرہ نظر آتا ہے کیونکہ میڈیا کا ریموٹ ارب پتیوں کے ہاتھ میں ہےواضح رہے کہ ریاست میں اسمبلی کل 230 سیٹیں ہیں اور مکمل اکثریت کے لیے 116 سیٹیں درکار ہیں۔ گزشتہ انتخابات کے دوران کانگریس کو 114 اور بی جے پی کو 109 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ متعدد لیڈران کے وابستگی تبدیل کرنے کے سبب کانگریس کی حکومت گر گئی تھی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج