دیوالی کیا ہےاور کیوں منائی جاتی ہے’ممتاز قا نون داں سری کشن شر ما

حیدر آباد12نومبر۔ (پی ایم آئی ) دنیا بھر میں تمام مذاہب سے وابستہ کچھ ایام ایسے ہوتے ہیں جنہیں خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے اوران تہواروں کو مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔آج کل ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے دن ہیں جو کہ ہندوبرادری کے مذہبی تہواروں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔آئیے یہ جانتے ہیں کہ دیوالی کے تہوار کاتاریخی اور مذہبی پس منظر کیا ہے
شہر میں امن و امان و بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے تنظیم سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی سکریٹر ی آل زون جناب سری کشن شر ما نےدیوالی کی مبارک باد پیش کی ہے۔پی ایم آئی کے نامہ نگار علی عباس کے اس سوال پر کے دیوالی کیا ہے اور کیوں منائی جاتی ہے۔
امن کے شیدائی سری کشن شر ما نے کہا کے دیوالی جو دیپاولی اور عید چراغاں کے ناموں سے بھی معروف ہے ایک قدیم ہندو تہوار ہے (کہیں کہیں تیوہار بھی کہا جاتا ہے)

، جسے ہر سال موسم بہار میں منایا جاتاہے۔یہ تہوار یا عید چراغاں روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پر عقل کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اس تہوار کی تیاریاں 9 دن پہلے سے شروع ہوجاتی ہوتی ہیں اور دیگر رسومات مزید 5 دن تک جاری رہتے ہیں۔
اس دن دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے اورپٹاخے داغے جاتے ہیں۔ بعد میں سارے خاندان والے اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں، مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔ دوست احباب کو مدعو کیا جاتا ہے، تحفے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جہاں دیوالی منائی جاتی ہے وہاں دیوالی کو ایک بہتریں تجارتی موسم بھی کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں