چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناﺅ مہم زوروں پر

11-9-2023

مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے چناﺅ مہم زور پکڑ رہی ہے۔
مدھیہ پردیش میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دھار ضلعے میں Manavar اور Badnawar کے مقام پر عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ دوسری طرف سابق وزراءاعلیٰ کمل ناتھ اور دِگ وجے سنگھ کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، عام آدمی پارٹی اور Gondwana Gantantara پارٹی کے رہنما بھی چناﺅ مہم میں اپنی پوری طاقت لگا رہے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کے تحت بقیہ 70 سیٹوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے پُر امن اور منصفانہ چناﺅ کرانے کے لیے تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔
اس مرحلے کے لیے 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
کوربا ضلعے میں چناﺅ سے متعلق کاموں میں کوتاہی برتنے کے الزام میں تقریباً 1500 سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعے کی نائب انتخابی آفیسر سیما پاترا نے کہا کہ انتخابی کمیشن نے چناﺅ سے متعلق کاموں کے لیے متعدد محکموں کے آفیسروں اور ملازمین کو تعینات کیا ہے۔
راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس سمیت 80 سیاسی پارٹیاں ریاستی اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کُل ایک ہزار 875 امیدوار چناﺅ لڑ رہے ہیں، اِن میں سے 737 آزاد امیدوار ہیں۔ بی جے پی سبھی 200 سیٹوں پر چناﺅ لڑ رہی ہے جبکہ کانگریس 199 سیٹوں پر اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ کانگریس نے ایک سیٹ اپنے اتحادی راشٹریہ لوک دل کے لیے چھوڑی ہے۔
تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے چناﺅ مہم عروج پر ہے۔ مختلف پارٹیوں کے متعدد سرکردہ رہنما ریاست بھر میں چناﺅ مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
چناﺅ والی پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں