حیدرآباد، 9 نومبر (پی ایم آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو گجویل اسمبلی حلقہ سے 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔حیدرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گجویل پہنچنے کے بعد ازاں ، بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے سربراہ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اپنا نامزدگی داخل کردیا ۔
بی آر ایس لیڈر، جو 2014 اور 2018 میں گجویل سے منتخب ہوئے تھے، اپنے آبائی ضلع سدی پیٹ کے اسی حلقہ سےتیسری مر تبہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔وہ کاماریڈی ضلع کے کاماریڈی حلقہ سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔
وہ دوپہر میں کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد وہ دوپہر کو ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ما
ماریڈی میں ریاستی کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی کے سی آر سے مقابلہ کریں گے۔ ریونت ریڈی بھی کوڑنگل سے انتخاب لڑ رہے ہیں، جس حلقے کی وہ ماضی میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ 2018 میں، ریونت کو کوڑنگل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ 2019 میں ملکاجگیری سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے
۔2014 میں، کے سی آر کو گجویل سے 19,391 ووٹوں کے فرق سے اپنے قریبی حریف تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ونتیرو پرتاپ ریڈی کے خلاف منتخب کیا گیا تھا۔ بی آر ایس سربراہ نے 2018 میں 58,290 ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ یہ سیٹ برقرار رکھی۔ ان کے قریبی حریف پھر پرتاپ ریڈی تھے جنہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا