حلقے اسمبلی جوبلی ہلزسے: اظہر الدین کے خلاف ’ فراز الدین مجلس کے امید وار

۔حیدرآباد، 6 نومبر (پی ایم آئی) مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم)نے اپنے کارپوریٹر محمد رشید فرازالدین کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے، جہاں سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کانگریس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔رشید فراز الدین شیخ پیٹ ڈویژن سے کارپوریٹر ہیں، جو حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ کا ایک حصہ ہے۔ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فراز الدین کی امیدواری کا اعلان کیا۔فراز الدین نے انھیں نامزد کر نے پر اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کا پر شکریہ ادا کیا۔کانگریس پارٹی نے سابق ایم پی اظہر الدین کو جوبلی ہلز حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔حکمران بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) نے موجودہ ایم ایل اے مگنتی گوپی ناتھ کو اپنا امیدوار برقرار رکھا ہے، جب کہ بی جے پی نے دیپک ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔مگنتی گوپی ناتھ 2014 میں تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے امیدوار کے طور پر اس حلقے سے منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں وہ بی آر ایس میں چلے گئے۔انہوں نے 2018 میں یہ نشست برقرار رکھی۔اظہرالدین کو امید وار بنا نے پر کانگریس احتلا فات کھل کر سا منے آئے ہیں۔ پی وشنو وردھن ریڈی، سابق ایم ایل اے، جو پارٹی ٹکٹ کی توقع کر رہے تھے، پارٹی چھوڑ کر اپنے پیروکاروں کے ساتھ بی آر ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔وشنو وردھن 2009 میں جوبلی ہلز سے منتخب ہوئے تھے
لیکن 2014 اور 2018 میں الیکشن ہار گئے تھے۔ ایم آئی ایم نے 2014 میں اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا۔اس کے امیدوار وی نوین یادو کو گوپی ناتھ سے 9,242 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔2018 میں ایم آئی ایم نے یہاں سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا لیکن نوین یادو نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور تیسرے نمبر پر رہے۔ بی آر ایس کی دوست پارٹی ایم آئی ایم نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ نو اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرے گیسبھی حیدرآباد کے ہو نگے۔شہر میں مجلس کا 7 اسمبلی حلقوں پر قبژہ ہے اس کے علاوہ راجندر نگر اور جوبلی ہلز سے بھی مقابلہ کر رہی ہے۔ پارٹی نے ابھی تک راجندر نگر اور بہادر پورہ کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔باقی حلقوں کے لیے ایم آئی ایم نے بی آر ایس کی حمایت کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں