مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا تلنگانہ سے گرفتار، 8 نومبر تک پولیس کی تحویل میں
ممبئی 4 ومبر (پی ایم آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو بھیجے گئے متعدد جان لیوا ای میلز کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،
پولیس نے بتایا کہ گنیش رمیش وانپاردھی کے نام سے شناخت کیے گئے شخص کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گام دیوی پولیس کے مطابق، گنیش رمیش کو بعد میں عدالت میں پیش کیا گیا اور 8 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ دھمکی آمیز ای میلز، 400 کروڑ روپے کے بھتے کی مانگ کے طور پر پچھلے پیغامات کو نظر انداز کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
پولیس کے مطابق 31 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان دو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں اور بھیجنے والے نے اپنا تعارف شاداب خان کے طور پر کرایا۔ صنعت کار مکیش امبانی کو 31 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان ایک بار پھر دو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں، جس میں انہیں پچھلی ای میلز کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا۔ جس میںمیل بھیجنے والےنے 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا،‘‘ پولیس نے کہا۔ اس سے قبل امبانی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ 20 کروڑ روپے ادا کرنے میں ناکام رہے تو اسے گولی مار دی جائے گی۔
اس کے بعد جب بھی تازہ ای میل بھیجی گئی تو تاوان بڑھ کر 200 کروڑ روپے اور 400 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ “بھیجنے والے نے پچھلی ای میل کے جواب کی کمی کا حوالہ دیا اور تاوان میں اضافہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پہلی دھمکی آمیز میل 28 اکتوبر کو بھیجی گئی تھی۔
ای میل موصول ہونے کے بعد، مکیش امبانی کے سیکورٹی انچارج کی شکایت کی بنیاد پر، ممبئی کی گام دیوی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 387 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج