وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح گجراتکے ایکتا نگر میں مجسمہ اتحادپر، سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر اتحاد کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ کے یوم پیدائش کے موقع پر مجسمہ اتحاد پرسردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلہائے عقیدت نذر کئے۔ جناب مودینے 160 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور سنگِ بنیادرکھا۔ انھوں نےAarambh کے پانچویں مرحلے میں 98ویں کامن فاﺅنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسروںسے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ خوش آمدپسندی کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہلوگ جو خوش آمد پسندی کی سیاست کرتے ہیں وہ کبھی بھی اس کے خطرات کو نہیں دیکھسکتے۔ اسی طرح وہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں بھیہچکچاہٹ نہیں محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں ایسے سیاستداں ہیں جومثبت چیزوں کو دیکھ نہیں سکتے ہیں اور وہ بھارت کے اتحاد پر ذاتی اغراض اور مقاصدکو اوّلیت دیتے ہیں۔ جناب مودی نے لوگوں کو اِس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اور2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں یاد دلایا۔ انھوں نے کہا کہ ایسےسیاستداں ملک کو تقسیم کرکے اپنا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کووڈ-19،کشمیر کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور دفعہ 370 کی منسوخی پر بھی بات کی۔وزیر اعظمنے ایکتا نگر میں ایک تقریب کے دوران سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر عوامکو مبارکباد دی اور مجمع کو اتحاد کا حلف دلایا۔وزیر اعظم نے مرد آہن کے 148ویں یومِپیدائش کے موقع پر سرحدی حفاظتی فورس اور ریاستی پولیس فورس پر مشتمل دستوں کیراشٹریہ ایکتا دیوس پریڈ کا بھی نظارہ کیا۔ اِس موقع پر CRPF کی خاتون بائیک سواروں، BSF کی خواتین پائپ بینڈ کے دستے، گجرات خواتین پولیس کی جانب سے رنگا رنگپروگرام، NCC کے مخصوص پروگرام، اسکولوں کے بینڈس کے مظاہرے، بھارتی فضائیہ کی جانبسے فلائی پاسٹ اور ولولہ انگیز گاؤوں کیاقتصادی صورتحال کی عکاسی کرتے ہوئے پروگرام وزیر اعظم کے سامنے پیش کئے گئے۔اسموقع پر ملک بھر میں رن فار یونٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگیسے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےقومی راجدھانی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں رن فار یونٹی کو جھنڈی دکھائی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج