حیدرآباد 31اکتوبر (پریس نوٹ)دستور ہنداپنے ہر شہری کو اظہارِ رائے کا حق دیتا ہے اور ووٹ اس کا اہم حصہ، جسے عالمی سطح پر مسلمّہ بنیادی انسانی حق تسلیم کیا جاتا ہےاور تمام جمہور ی ملک اس کی توثیق کرتے ہیں۔
ایم آر ایم کے روح رواں شری اندریش کمار نےبتا یا کے قومی یا ریاستی سطح پرعام انتخابات، شہریوں کی رائے جاننے کے لیے، انہیں ووٹ دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، جس میں ہر بالغ شہری رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔اس ضمن میں مسلم راشڑا منچ ہر شہری کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنے اوراسکی اہمیت و اا فا دیت سے واقع کروانے کے مقصد سیے ملک گیر سطح پر ایک مہم شروع کی ہے۔
مسلم راشٹریہ منچ تلنگانہ میں ایک مہم کا اہتمام کرے گا تاکہ ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے آگاہ کیا جا سکے۔ایک پریس ریلیز میں قومی کنوینر اور جنوبی ہند کے انچارج جنب الیاس احمد نے کہا ہے کہ سری اندریش کمار جی نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے متاثر کرنے کے لیے مہم چلانے کی ہدایت دی ہے جو کہ ایک بنیادی حق بھی ہے۔ایم آر ایم((MRM
نوجوانوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کو پولنگ بوتھ پر آنے اور اپنی پسند کی کسی بھی پارٹی یا شخص کو ووٹ ڈالنے کا ہدف بنائے گا، جس سے بڑا فرق پڑے گا۔
ایم آر ایم کے قومی کنوینر شاہد اختر، سری گریش جوئیل، محمد افضل، سری ویراگ پچپور، ڈاکٹر ماجد تلکوٹی، الیاس احمد، تلنگانہ اسٹیٹ کنوینر شوکت علی، کرناٹک کے علاقائی کنوینر محمد عباس اس مہم میں حصہ لیں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج