امبر کشورجھا ورنگل،کالمیشور نظام آباد کے نئے پولیس کمشنرس
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حکومت سے تین، تین عہدیداروں کی فہرست روانہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حکومت کی روانہ کردہ فہرست سے تبادلہ کئے گئے عہدیداروں کی جگہ دوسرے عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا گیا۔
حیدر آباد،13 اکتوبر(پی ایم آئی): حکومت تلنگانہ کی جانب سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ کے متعلق آج احکامات کی اجرائی عمل میں لائی گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست میں 13آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا تھا۔
آج حکومت نے کمیشن کے فیصلہ کے تناظر میں احکامات جاری کئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حکومت سے تین، تین عہدیداروں کی فہرست روانہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حکومت کی روانہ کردہ فہرست سے تبادلہ کئے گئے عہدیداروں کی جگہ دوسرے عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا گیا۔
حکومت نے ضلع یادادری کے کلکٹر کے طور پر ہنمومنت، نرمل کیلئے اشیش سنگوان،رنگا ریڈی کیلئے بھارتی ہولکیری، میڑچل کیلئے گوتم، پرنسپل سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کے طور پر وانی پرساد، آبکاری اور کمرشل ٹیکس کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر سنیل شرما، کمشنر آبکاری کے طور پر جیوتی بدھا پرساد، کمشنر کمرشیل ٹیکس کے طور پر کرشنا کا تقرر عمل میں لایا گیا۔
اسی طرح کمشنر پولیس ورنگل کے طور پر اور کشور جھا، کمشنر پولیس نظام آباد کے طور پر کالمیشور سنگنیوار، ایس سی چنور کے طور پر سی رمیش، ایس پی کاماریڈی کے طور پر سندھو شرما، ایس پی جگتیال کے طور پر سمپریت سنگھ، ایس پی محبوب نگر کے طورپر ہرشوردھن