میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 7 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ انتخابی کمیشن نے آج اِن پانچوں ریاستوں میں انتخاب کا پروگرام جاری کیا۔
میزورم میں ووٹ 7 نومبر کو ڈالے جائیں گے اور اِس کیلئے اِس ماہ کی 13 تاریخ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ چھتیس گڑھ میں 7 نومبر اور 17 نومبر کو دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کیلئے اِس ماہ کی 13 تاریخ کو اور دوسرے مرحلے کیلئے اِس ماہ کی 21 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نوٹیفکیشن 21 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔
راجستھان میں 23 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کیلئے نوٹیفکیشن 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے جبکہ اِس کیلئے نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔
انتخابی کمیشن نے ناگالینڈ میں ایک اسمبلی حلقے کیلئے ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا ہے جس کیلئے 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔Mon ضلع کے تحت The 43-Tapi اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے Noke Wangnao کے 28 اگست کو انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔
نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کی منفرد اہمیت ہے کیونکہ یہ اگلے برس ہونے والے عام انتخابات سے قبل آخری اسمبلی انتخابات کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اِس اعلان کے ساتھ ہی اِن ریاستوں میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج