زلزلہ آنے سے پہلے گوگل کرے گا الرٹ

نئی دہلی/27 ستمبر۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بدھ کو ہندوستان میں زلزلے سے متعلق وارننگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یہ سروس اینڈرائیڈ اسمارٹ فون صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس میں زلزلہ آتے ہی لوگوں کو الرٹ کردیا جائے گا۔ اس کے ذریعے لوگوں کو محفوظ طریقے سے فرار ہونے میں مدد ملے گی۔ زلزلہ دنیا کی سب سے عام قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔

قبل از وقت وارننگ ملنے سے، لوگ خود کو اور اپنے پیاروں کو بروقت وہاں سے نکال سکیں گے۔ یہ بہت اہم بتایا جا رہا ہے۔ یہ نظام ہندوستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل سیسمولوجی سینٹر کی مشاورت سے شروع کیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں زلزلوں کا پتہ لگانے اور پیش گوئی کرنے کے لیے سینسرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہر اینڈرائیڈ سمارٹ فون ایک چھوٹے سے ایکسلرومیٹر سے لیس ہوتا ہے جو منی سیسمومیٹر کا کام کرسکتا ہے۔

جب فون پلگ ان ہوتا ہے اور چارج ہوتا ہے، تو یہ زلزلے کے آغاز کا پتہ لگا سکتا ہے۔ کمپنی نے ایک بلاگ میں کہا، “آج، (این ڈی ایم اے) اور این ایس سی کے ساتھ مشاورت سے، ہم ہندوستان میں اینڈرائیڈ زلزلہ الرٹ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔”

اس کے ذریعے ہماری کوشش ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کو ان کے علاقے میں زلزلے کی خودکار قبل از وقت وارننگ فراہم کی جائے۔ کمپنی کے مطابق یہ سروس آنے والے ہفتے میں اینڈرائیڈ-5 اور اس کے بعد کے ورژنز میں دستیاب ہوگی۔ یہ سسٹم اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موجود چھوٹے ‘ایکسیلرومیٹر’ کی مدد لیتا ہے جو منی سیسمومیٹر کا کام کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں