حیدرآباد 25 جون (پی ایم آئی) جے پی کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے حیدرآباد چارمینار اسمبلی حلقہ کے تحت بی جے پی کی جانب سے شروع کردہ اردو وال رائٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا انہوں نے کہا جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی ہدایات کے مطابق تلنگانہ میں اردو زبان میں دیوار پر بی جے پی کی موجودگی کو ظاہر کرنے کے لئے وال رائٹنگ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے اسی سلسلہ کے تحت آج حیدرآباد میں گلشن باقری دارالشفاء حلقہ چارمینار میں بھی وال رائٹنگ پروگرام منعقد کیا گیا ۔

اس پروگرام میں این رام چندر راؤ سابق ایم ایل سی، ڈاکٹر بھگوانا تھ راؤ، ٹی اوما مہیندر ، الکا منوج ریاستی نایب صدر ،دیانات علی خان، ریاستی سکریٹری، مہیش گری، وجاہت علی سوجیت ٹھاکر، عباس رضا خان نے شرکت کی۔ فراست علی باقری نے کہا کہ مہا جن سمپرک ابھیان کا ایک حصہ اور 9 برس میں وزیر اعظم جناب نریندرمودی حکومت کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچانا مقصود ہے جس میں پڑھو اور بڑھو ہنر ہاٹ ہماری دھروور قبل ذکر ہے جس کے ذریہ مسلم اقلیت کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کے جا رہے ہیں. باقری نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ سالوں کے دوران کنگرسس نے مسلمانوں کو ووٹ بینک تک محدود رکھا جس کے نتیجہ میں مسلمان ہر سطح پر پیچھے ہو گیے تاہم بی جے پی دور میں مودی حکومت نے سب کا ساٹھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساٹھ مسلمانوں کو ملک کی ترقی میں نہ صرف شراکت دار بنایا بلکہ مسلمانوں کی ترقی اور خوش حالی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے(پریس میڈیا آف انڈیا)


















