یوپی:نصاب تعلیم میں ساورکراو ر بیگم حضرت محل کی سوانح حیات بھی شامل

لکھنو،23 جون۔اتر پردیش ایجوکیشن بورڈ نے ونائک دامودر ساورکر، پنڈت دین دیال اپادھیائے، پنڈت مدن موہن مالویہ، راجہ رام موہن رائے، سروجنی نائیڈو، بھگت سنگھ، گوتم بدھ، مہاویر جین اور سوامی کو کلاس 9 سے نصاب میں شامل کیا ہے۔ جب کہ 12ویں میں وویکانند سمیت 50 عظیم شخصیات کی سوانح حیات شامل کی گئی ہیں۔

ان میں چندر شیکھر آزاد، اروند گھوش، نانا صاحب، سی وی رمن اور بیگم حضرت محل شامل ہیں۔ ان کی سوانح حیات کو سیشن 2023-24 کے اخلاقی تعلیم کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسے میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ان عظیم ہستیوں کی سوانح حیات پڑھیں گے۔

یوپی بورڈ حکومت کو بھیجی گئی تجویز کی منظوری کے بعد اسے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کونسل آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ کو اخلاقی تعلیم کے نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوپی بی جے پی نے انتخابات کے دوران 50 عظیم ہستییوں اور حریت پسندوں کی زندگی کی کہانیاں شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس کے بعد،یوپی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے اب 11 مزید عظیم شخصیات کی سوانح حیات کو شامل کیا ہے، جن میں ہندوتوا کے مفکر ونائک دامودر ساورکر، مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی مہاراج اور برسا منڈا شامل ہیں، جسمانی تعلیم کے نصاب میں اخلاق، یوگا بھی شامل ہوگا۔یوپی سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے سکریٹری دیویاکانت شکلا نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک اخلاقی تعلیم کے نصاب میں گیارہ عظیم آدمیوں کی زندگی کی کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے بھی کئی نئے مضامین کمپیوٹر سلیبس میں شامل کیے گئے ہ

یں۔
دیویاکانت شکلا نے بتایا کہ مطالعہ سیشن 2023-24 سے طلبہ اخلاقی تعلیم کے دوران ان عظیم انسانوں کے بارے میں پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کے اخلاقی تعلیمی نصاب میں پنڈت جواہر لال نہرو، سوامی دیانند، سوامی وویکانند سمیت آٹھ عظیم انسانوں کی زندگی کی کہانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصاب میں نئی ​​چیزیں شامل کرنے کا مقصد بچوں کی ہمہ گیر ترقی ہے۔

یوپی بورڈ کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق، بورڈ نے بچوں کی ہمہ گیر نشوونما کے لیے 9ویں جماعت کے نصاب میں سوریہ نمسکار، آسن اور صحت، مدرا، پرانایام اور صحت، یوگا نیدرا کے ساتھ تراتک کو بھی شامل کیا ہے۔ اس کے ساتھ اشٹنگ یوگا کی بھی تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے مطابق، یوپی بورڈ نے اخلاقیات، یوگا اور کھیل کے ساتھ جسمانی تعلیم کے نصاب کے تحت 50 نمبروں کا تحریری امتحان اور 50 نمبروں کا پریکٹیکل ٹیسٹ رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں